حکومت خواتین کو تحفظ اورآزادی دینے کے حق میں نہیں ، بیلم حسنین

حکومت خواتین کو تحفظ اورآزادی دینے کے حق میں نہیں ، بیلم حسنین

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کی رہنماایم این اے اور شعبہ خواتین کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوان اقبال میں رنگا رنگ تفریحی پروگرام سے خواتین کو تفریح کا موقع ملا لیکن عملی طورپر ن لیگی حکومت نے عورتوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ مقامی این جی او کے زیر اہتمام ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت نے سرکاری محکموں میں ہی ان قوانین کو نافذ نہیں کیا جن کا چار سال سے چرچا کررہی ہے۔ موجودہ حکومت کسی بھی چیز کو اچھالنا بخوبی جانتی ہے ۔ عملی طور پر پنجاب میں خواتین کیلئے کئے جانیوالے اقدامات صفر ہیں جس پر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم افسوس کی مستحق ہے۔ بیلم حسنین

مزید : صفحہ آخر


loading...