ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذکیلئے ابھی وقت درکار ہے،چیف الیکشن کمشنر

ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذکیلئے ابھی وقت درکار ہے،چیف الیکشن کمشنر

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ ملک میں بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کے لئے ابھی وقت درکار ہے،انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال اپریل یا مئی میں ہوں گے،پنجاب اور سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سوا پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں انتخابی عمل کسی مسئلے کے بغیر بڑی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔بلدیاتی انتخابات کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں یہ انتخابات رواں سال اپریل یا مئی میں ہوں گے جبکہ پنجاب اور سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گاتاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ یا بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کیلئے وقت درکار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر

مزید : صفحہ آخر


loading...