ہائیکورٹ سیکرٹری وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو نوٹس جاری

ہائیکورٹ سیکرٹری وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں کے 134ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو توہین عدالت کی دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ نوٹس چودھری اشتیاق سمیت انسداددہشت گردی اور نارکوٹکس سمیت دیگر خصوصی عدالتوں کے 134ملازمین کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کا حقدار قرار دیتے ہوئے وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو حکم دیا تھا کہ خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو بھی جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائے جائے تاہم ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملازمین تاحال جوڈیشل الاؤنس سے محروم ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر سیکرٹری وزارت قانون اور سیکرٹری خزانہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سیکرٹری وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔ ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...