بزرگ پنشز کو پوری پنشن کی عدم ادائیگی اکاؤنٹنٹ جنرل اور محکمہ خزانہ پنجاب کو نوٹس

بزرگ پنشز کو پوری پنشن کی عدم ادائیگی اکاؤنٹنٹ جنرل اور محکمہ خزانہ پنجاب کو ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنر کو فل پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست میں اکاؤنٹنٹ جنرل اور محکمہ خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذمہ دار افسروں کو 13مارچ تک طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنر محمد حنیف کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے بزرگ پنشنرز کو فل پنشن کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا اور ادائیگیوں کے شیڈول کے باوجود پنجاب حکومت پنشنرز کو فل پنشن کی رقم ادا نہیں کر رہی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود فل پنشن کی رقم ادا نہ کرنے بزرگ پنشنرز کے ساتھ ظلم کے برابر ہے ، انہوں نے استدعا کی کہ بزرگ پنشنر کو فل پنشن کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے بتایا کہ پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سیل قائم کیا گیا ہے ، درخواست گزار کو شکایات سیل سے رجوع کرنا چاہیے، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد اکاؤنٹنٹ جنرل اور محکمہ خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذمہ دار افسروں کو 13مارچ تک طلب کر لیاہے۔ پنشنرز

مزید : صفحہ آخر


loading...