جنوبی افریقہ کی ٹیم کو \'پروٹیز\'کیوں کہا جاتا ہے؟وجہ انتہائی دلچسپ

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو \'پروٹیز\'کیوں کہا جاتا ہے؟وجہ انتہائی دلچسپ
 جنوبی افریقہ کی ٹیم کو \'پروٹیز\'کیوں کہا جاتا ہے؟وجہ انتہائی دلچسپ

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2015میں قومی ٹیم سے شکست کھانے والی ٹیم جنوبی افریقہ کو اکثر لوگ یا خبروں میں\'پروٹیز \'کے نام سے مخاطب کیا جاتاہے تاہم شائد ہی کوئی اس کے پیچھے چھپی انتہائی دلچسپ منطق کوجانتا ہو گا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پروٹیز کیوں کہا جاتاہے۔دراصل ساؤتھ افریقہ کے قومی پھول کا نا م \'پروٹیا \'ہے جو کہ گلابی اورپیلی پتیوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو \'پروٹیز\'کے نام سے بھی مخاطب کیا جاتاہے۔دوسری جانب ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پھول میں پیلے رنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی وردی میں پیلا رنگ شامل کیا گیاہے۔اسی طرح جنوبی افریقہ کی رگبی کی ٹیم کو \'سپرنگ بکس \'کہا جاتا ہے جو کہ ان کا قومی جانور ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...