چینی کمپنی نے وہ سمارٹ گھڑی بنا ڈالی جسے ہم واقعی استعمال کرنا چاہتے ہیں

چینی کمپنی نے وہ سمارٹ گھڑی بنا ڈالی جسے ہم واقعی استعمال کرنا چاہتے ہیں
 چینی کمپنی نے وہ سمارٹ گھڑی بنا ڈالی جسے ہم واقعی استعمال کرنا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (نیوز ڈیسک) موبائل فون بنانے والی کمپنیاں اور خصوصاً ایپل سمارٹ واچ کے منصوبے پر بہت سنجیدگی سے کام کررہی ہیں لیکن چینی کمپنی ہواوے نے اپنی سمارٹ واچ متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ سپین میں جاری موبائل ورلڈ کانگرس میں ہواوے نے اپنی سمارٹ واچ کو متعارف کروایا ہے جس کے سادہ اور خوبصورت ڈیزائن نے سب کے دل موہ لئے ہیں۔ یہ واچ مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں تیار کی گئی ہے اور اس کے پٹے صارف اپنی مرضی سے منتخب کرسکتا ہے۔ دوسری کمپنیوں کی سمارٹ واچ کے برعکس ہواوے کی سمارٹ واچ عام گھڑی سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔ اس میں گوگل اینڈرائیڈ ویئر کو استعمال کیا گیا ہے اور ای میل، ٹیکسٹ اور ٹویٹس وغیرہ اس کی 1.4 انچ سکرین پر نظر آتے ہیں۔ اس کی پچھلی طرف دل کی دھڑکن کی رفتار مانیٹر کرنے والا آلہ نصب ہے جبکہ دباؤ ماپنے کے لئے اس میں ایک بیرو میٹر بھی فراہم کیا ہے۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ اس کے ڈائل میں سیفائر گلاس استعمال کیا گیا ہے جو بہترین کوالٹی کا شیشہ ہے اور اس پر سکریچ آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -