سڈنی،کیڑوں کی خوراک بننے کا شوقین شخص چند ہی منٹوں بعد بھاگ نکلا

سڈنی،کیڑوں کی خوراک بننے کا شوقین شخص چند ہی منٹوں بعد بھاگ نکلا
 سڈنی،کیڑوں کی خوراک بننے کا شوقین شخص چند ہی منٹوں بعد بھاگ نکلا

  


 سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی مہم جو اینڈریو اکلیز اپنی بہادری اور عجیب و غریب کارناموں پر مشتمل ویڈیوز کی وجہ سے یوٹیوب پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ وہ خطرناک جانوروں کو پکڑنے اور ان کے ساتھ کھیل کود کرنے کے لئے خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ اینڈریو نے حال ہی میں ایک غیر معمولی مہم جوئی کا فیصلہ کیا اور خطرناک کیڑیوں کی بانبی پر 10 منٹ کے لئے لیٹنے کا عزم کیا۔اینڈریو کے لئے یہ کارنامہ اس کے پہلے کئے گئے کارناموں کی نسبت کچھ زیادہ ہی مشکل ثابت ہوا اور جب کیڑیوں نے اس کے جسم کو ہر جگہ سے نوچنا شروع کیا تو یہ مہم جو محض آدھے منٹ بعد ہی چیختا چلاتا ہوا اٹھ کر بھاگ کھڑا ہوا اور قریب واقع جھیل میں چھلانگ لگادی۔ اینڈریو کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ 10 منٹ تک کیڑیوں کا مقابلہ کرسکیں گے لیکن اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ آدھے منٹ کے لئے بھی کیڑیوں کی خوراک بننا ایک خوفناک تجربہ تھا اور انہوں نے آئندہ ایسے تجربے سے توبہ کرلی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...