عمران خان کی شادی کے بعد پہلی بار لاہور آمد، مصروف دن گزارا

عمران خان کی شادی کے بعد پہلی بار لاہور آمد، مصروف دن گزارا

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا انہوں نے شہر میں پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ضلعی آفس میں سنئیر اخبار نویسوں ،کالم نگاروں اوراینکر پرسنزسے غیر رسمی گفتگو کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،سینٹ الیکشن ،ممکنہ بلدیاتی انتخابات اور پارٹی پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی طرف سے منعقدہ پارٹی کے لاہور کے عہدیداروں ،ٹریڈرز ،وومن ،لائرز ،آئی ٹی ایف اور دیگر شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 14اگست کو لاہو ر شہر سے لانگ مارچ کے آغاز اور بلخصوص 15دسمبر کے لاہور کے شٹ ڈاون اوراحتجاج میں بھر پور شرکت پر زندہ دلان لاہو راور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر شادی کے بعد پہلی مرتبہ لاہور آنے پر تحریک انصاف ضلع لاہو ر کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی چئیر مین عمرا ن خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔جہانگیر ترین ،چوہدری محمد سرور،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،شفقت محمود ،عارف علوی ،عمر سرفراز چیمہ،نعیم الحق ،عون چوہدری بھی عمرا ن خان کے ہمراہ تھے جبکہ اُن سے ملاقات کرنے والے سنئیر صحافیوں میں مجیب الرحمان شامی،ضیاء شاہد،عارف نظامی ،سہیل وڑائچ ،چوہدری غلام حسین ،ارشاد عارف،فواد چوہدری ،ایاز خان ،غریدہ فاروقی،توفیق بٹ،امتنان شاہد ،سلمان غنی اور فیصل شامی شامل تھے۔عمرا ن خان نے پارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو کیلئے عبدالعلیم خان سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اوربلدیاتی انتخابات سمیت اہم امور پر پارٹی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے این اے122اور پی پی 147کیلئے تحریک انصاف کے قائم کردہ الیکشن سیل کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں شعیب صدیقی نے بریفنگ دی ۔عمران خان نے پارٹی کے ضلعی عہدیداران سے فرداًفرداًملاقات کی او ر اُن سے اُن کے شعبوں کی ورکنگ کے حوالے سے بات چیت کی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...