اچھے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے چاہئیں ،یوسف رضاگیلانی

اچھے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے چاہئیں ،یوسف رضاگیلانی

 ملتان(اے این این)سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح اچھی روایت ہے ، اچھے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے چاہئیں ، وزیر اعظم نے میری تجویز پر ملتان میں کینسر ہسپتال کی تعمیر پر غور شروع کر دیا ہے، حکومت ملتان تا فیصل آباد موٹروے منصوبہ جلد مکمل کرائے۔ پیر کو ملتان ائیر پورٹ کے نئے ٹرمینل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح ایک اچھی روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو منصوبے ایک حکومت شروع کرے دوسری حکومت آجاتی ہے تو وہ مکمل کرے ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ ایک حکومت منصوبے شروع کرتی ہے تو دوسری حکومت آکر منصوبے ختم کر دیتی ہے اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے اس طرح نہیں ہونا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملتان تا فیصل آباد موٹروے منصوبہ جلد مکمل کرائے ، ملتان کے کینسر ہسپتال کی تعمیر جلد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے میری تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کینسر ہسپتال منصوبے کی تعمیر کرنے کی بھی حامی بھری ۔

مزید : صفحہ اول


loading...