سولر طیارہ دنیا کے چکر کیلئے ابوظہبی سے مسقط کیلئے روانہ

سولر طیارہ دنیا کے چکر کیلئے ابوظہبی سے مسقط کیلئے روانہ
 سولر طیارہ دنیا کے چکر کیلئے ابوظہبی سے مسقط کیلئے روانہ

  


 ابوظہبی (نیوز ڈیسک ) تیل کے بغیر شمسی توانائی پر چلنے والاطیارہ دنیا کا چکر لگانے کے لیے ابوظہبی کے البطین ایئرپورٹ سے مسقط کیلئے روانہ ہوگیاہے جس کا مقصد ماحول دوست توانائی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیناہے۔سوئس پائلٹ نے صبح سات بج کر 12منٹ پر البطین ایئرپورٹ سے عمان کیلئے اْڑان بھری جہاں پیر کو لینڈنگ ہوگی۔بتایاگیاہے کہ معمول کی پرواز ہفتے کی صبح شیڈول تھی لیکن ابوظہبی میں تیزہواؤں کی وجہ سے پرواز ملتوی کردی گئی ، اس پراجیکٹ پر 13سال سے کام جاری تھا۔سولر امپلس کے چیف ایگزیکٹواور پائلٹ اینڈر ے بورسچ برگ نے بتایاکہ یہ انسانیت کیلئے ایک چیلنج ہے ، جہاز کے پر جمبوجہاز سے تھوڑے بڑے ہیں لیکن ان کا وزن ایک کار سے زیادہ نہیں۔حکام کے مطابق مسقط کے بعد پانچ مہینوں پر محیط اس ’کارنامے ‘کے دوران طیارہ مختلف مقامات پر 12دفعہ رکے گا اوردنیا کا سفر مکمل کرنے کے لیے مجموعی طورپر 25دن اْڑان جاری رکھے گااور انڈیا، چین کی طرف جانے سے قبل بحیرہ عرب عبورکرے گاتاہم بحراوقیانوس کو عبور کرنے کے لیے اکیلاپائلٹ پانچ دن مسلسل پرواز جاری رکھے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...