کینیڈا، یخ بستہ سردی میں پانی میں بیٹھنے کا مقابلہ،سر پر برف جمانے کی شرط

کینیڈا، یخ بستہ سردی میں پانی میں بیٹھنے کا مقابلہ،سر پر برف جمانے کی شرط
 کینیڈا، یخ بستہ سردی میں پانی میں بیٹھنے کا مقابلہ،سر پر برف جمانے کی شرط

  


 اوٹاوا(نیوزڈیسک) کینیڈا میں ہر سال ایک ایسا میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں شامل لوگوں کو شدید سردی میں ایک گر م پانی کے چشمے میں اترنا ہوتا ہے اور اپنا سر گیلا کر کے باہر نکالنا ہوتا ہے اور جب تک ان کے بال باہر کی سردی سے برف نہ بن جائیں تب تک چشمے میں رہنا ہوتا ہے۔کینیڈا کے علاقے یوکان میں ہر سال فروری کے مہینے میں ایک میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔اس میلے میں حصہ لینے والے افراد کو ایک گرم چشمے میں اترنا ہوتا ہے۔ عام طور پر اس چشمے کا درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ باہر کا درجہ حرارت منفی 30ڈگری ہوتا ہے۔ جب لوگ پانی میں اترتے ہیں تو ایک غوطہ لینے کے بعد سر باہر کرتے ہیں اور تب تک انتظار کرتے ہیں جب تک ان کے سر میں موجود پانی باہر کی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے سفید برف میں تبدیل نہ ہوجائیں۔اس کے بعد لوگوں کو 150ڈالر بطور انعام دئیے جاتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...