پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں امن کیلئے ہے، جنرل راحیل شریف

پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں امن کیلئے ہے، جنرل راحیل شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور/ راولپنڈی(آن لائن ،اے این این) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں امن کیلئے ہے، آپریشنل تیاریاں قیام امن کو مد نظر رکھ کرہی کی جارہی ہیں ، افواج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پیر کوآرمی چیف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا جہاں انہوں نے پہلی جنگ عظیم کے 100 سال پورے ہونے پر انفنٹری ڈویژن میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں بلکہ امن کیلئے ہے، آپریشنل تیاریوں کی ضرورت جنگ کو نہیں قیام امن کو مد نظر رکھ کر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں کہاکہ تنازعات کے حل نہ ہونے کی وجہ سے پہلی جنگ عظیم لڑی گئی اس لئے تصفیہ طلب امور کے فوری حل میں عالمی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے عالمی برادری تنازعات کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ۔

مزید :

صفحہ اول -