پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے،شیڈول کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع میں 147افسران تعینات کئے گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق 16مارچ 2015سے 14مئی 2015تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی لسٹیں تیارکی جائیں گی،15مئی سے 25مئی تک ابتدائی لسٹوں کی چھپائی کا عمل مکمل کیاجائے گا،26مئی 2015سے 15جون 2015تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے،حلقہ بندیوں کے لئے تعینات افسران 15جولائی تک حلقہ بندیوں سے متعلق کارروائی مکمل کرلیں گے جبکہ حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرکے 28جولائی تک حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیاجائے گا۔لاہور میں اے سٹی عاصم سلیم تحصیل سٹی،علی شہزاد رائے ونڈ،عبداللہ نیرشیخ ماڈل ٹاؤن،ارشدبھٹی شالیمار جبکہ اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کینٹ میں حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...