پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معطل فضائی آپریشن دوبارہ بحال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معطل فضائی آپریشن دوبارہ بحال

 ڈھاکہ(اے این این)بنگلہ دیش میں پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں کرنے کیخلاف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معطل کیا گیا فضائی آپریشن دوبارہ بحال ہو گیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 266 کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 266 مسافروں کو لے کر کراچی سے ڈھاکہ گئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں پی آئی اے کے ناروا سلوک اور پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کرنے اور کنٹری منیجر پر اسمگلنگ کا الزام لگا کر تشدد کرنے پر پروازیں بند کی گئی تھیں۔ 15 روز سے بنگلا دیش کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بند کی تھی۔ترجمان کے مطابق بنگلا دیشی حکام کی یقین دہانی کے بعد ڈھاکہ کے لیے پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...