جسٹس منظور احمد ملک لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد

جسٹس منظور احمد ملک لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس منظور احمد ملک کولاہور ہائیکورٹ کانیا چیف جسٹس نامزد کرکے سفارشات منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو بھجوا دی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس منظور احمد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ منظور ی کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو بھجوا دیا ، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد سفارشات صدر مملکت کو بھجوائی جائیں گی جو جسٹس منظور احمد ملک کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرینگے ، لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد 29مارچ کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہورہے ہیں ،جس کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے اگلے چیف جسٹس کے لئے نامزدگی کی ہے، جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس منظور احمد ملک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، جسٹس منظور احمد ملک 15ستمبر 2009 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...