کراچی، رینجرز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک،2اہلکار زخمی

کراچی، رینجرز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک،2اہلکار زخمی

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم ،خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔پیر کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ،دستی بم اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔ایک دہشتگرد کی شناخت عابد چھوٹوکے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سندھ سے ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...