حا جی موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان گرفتار

حا جی موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان گرفتار

لاہور(کر ائم سیل)مصری شاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بشارت عرف حاجی موٹر سائیکل چورگینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ پو لیس نے گھوڑے شاہ قبرستان میں چھاپہ مار کر2ملزمان سرغنہ بشارت عرف حاجی اور ناطم کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے، مزید تفتیش کیلئے انہیں پولیس کے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...