پنجا ب، 24گھنٹوں میں 558ٹریفک حادثات،402 افرادشدید زخمی

پنجا ب، 24گھنٹوں میں 558ٹریفک حادثات،402 افرادشدید زخمی

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 558ٹریفک حادثات میں402 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ251افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں204ڈرائیور ،16کم عمر ڈرائیور، 337 مسافراور118پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت114ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان39حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں659متاثر ہونے والوں میں سے501مرد اور158خواتین شامل ہیں ۔اان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر437موٹر سائیکلز 79 آٹو رکشے75موٹر کاریں43مسافربس12ٹرک، اور62دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...