موٹرسائیکل سلپ ہونے سے زخمی ہونے والابچہ ہسپتا ل میں دم تو ڑ گیا

موٹرسائیکل سلپ ہونے سے زخمی ہونے والابچہ ہسپتا ل میں دم تو ڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل) ٹاؤن شپ کے علاقے میں باپ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے بارش کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا7سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن شپ کا 7سالہ ناصردو روز قبل اپنے والد کے ساتھ جاتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث شدید زخمی ہو گیا تھا،اسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھامگر وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا اس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

مزید :

علاقائی -