راوی روڈ، 36سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد، مردہ خانے میں جمع

راوی روڈ، 36سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد، مردہ خانے میں جمع

لا ہور ( کرائم سیل) راوی روڈ کے علاقے میں 36سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے علاقے میں تھانے کے قریب فٹ پاتھ پر36سالہ شخص کی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلا ع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے، بعد ازاں ناکامی پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے، اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...