ٹریفک اہلکاروں نے مسروقہ بی ایم ڈبلیو کا رپکڑلی، ڈرائیور فرار

ٹریفک اہلکاروں نے مسروقہ بی ایم ڈبلیو کا رپکڑلی، ڈرائیور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگارخصوصی) ٹریفک سیکٹر کوٹ لکھپت کے اہلکاروں نے چوری شدہ بی ایم ڈبلیو کار قبضے میں لے لی جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چیف ٹر یفک آفیسر لاہور حفیظ چیمہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔سی ٹی او نے بتایاکہ ٹریفک سیکٹرانچارج کوٹ لکھپت محمد قاسم،ٹریفک وارڈنزنواز ،وزیر اور عثمان کے ہمراہ اپنے علاقے میں کالے شیشے ،اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔اس دوران قینچی سے الفضل کی جانب آنے والی بی ایم ڈبلیوکار کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیورنے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی جس پر اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب شروع کیاتوڈرائیور گاڑی چھوڑکر فرارہوگیا ۔ٹریفک اہلکاروں نے گاڑی قبضے میں لے لی اوربعد از تصدیق معلوم ہواکہ بی ایم ڈبلیو کار نمبرLEE/318تھانہ ڈیفنس اے کے علاقے سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ نمبر273/14گاڑی کے مالک کی طرف سے درج ہے، مسروقہ گاڑی متعلقہ تھانے کے حوالے کردی گئی ۔طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے ساتھ مشکوک عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظررکھیں۔
جبکہ شہری کسی بھی تجویز یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -