ا سلام پورہ ،67سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

ا سلام پورہ ،67سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

لاہور ( کر ائم سیل) ا سلام پورہ کے علاقے میں67سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقے کارپوریشن چوک پر67سالہ شخص کی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے، بعد ازاں ناکامی پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...