گجرات: مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

گجرات: مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل ‘ ٹرانسفارمر ‘ نقدی ‘ موبائل فون وغیرہ چھین لیے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے علاقے سکندر آبادمیں جاوید اختر کی موٹر سائیکل چور لے اڑے تھانہ سول لائن کے علاقے خالد آباد سے مسلح افراد نے میانہ پورہ کے رہائشی ساغر انصر کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی ‘ موبائل فون وغیرہ سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے خونن میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول سے نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...