گجرات: فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 مزدور جھلس گئے

گجرات: فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 مزدور جھلس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ)سروس موڑ کے قریب واقع پنکھوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے دو مزدور جھلس گئے معلوم ہوا ہے کہ جی ایم فین انڈسٹری میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کمرے میں موجود وارنش کی بالٹی اور گیس سلنڈر نے آگ کو مزید بھڑکا دیا جس سے فیکٹری میں مزدوری کرنے والا 34سالہ نوجوان شاویز اور نو عمر لڑکا شہزاد سکنہ کھاریاں بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تگ و دو کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -