کوٹلی لوہاراں:شہری پرپولیس کا تشدد تین لیٹر شراب رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا

کوٹلی لوہاراں:شہری پرپولیس کا تشدد تین لیٹر شراب رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا

 کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)شہری پرپولیس کا تشدد تین لیٹر شراب رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا کوٹلی لوہاراں مغربی کے منیر حسین نے صحافیوں کو بتا یا کہ مجھے ساجد نامی شخص نے فون کال کرکے کہا کہ آپ سے ضروری کام ہے گھر سے باہر آؤجب میں واٹر ٹینکی کے قریب پہنچا تو پولیس ملازمین نے بغیر وجہ بتائے مجھے گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا اور تھانہ پہنچنے تک گاڑی میں مار پیٹ بھی کرتے رہے تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے مجھے برہنہ کرکے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا بعدازں وریام کے قریب ایک ڈیرہ پر باندھ دیا اور رات کو تھانے لا کر تین لیٹر شراب رکھنے کا مقدمہ درج کر کے مجھے حوالات میں بند کر دیا گیا منیر حسین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ میں بے گناہ ہوں میں شراب نہ پیتا ہوں اور نہ بیچتا ہوں مجھے انصاف دلایا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...