گوجرانوالہ ،گینگ سرغنہ سمیت 2ڈاکو گرفتار ،مو ٹر سائیکل اور موبائل برآمد
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)تھانہ گرجاکھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ سرغنہ سمیت 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل برآمد کر کے جوڈیشل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او گرجاکھ ملک افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں ایک ڈیرے پر ریڈ کیا اور خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل برآمد کر کے جیل بھجوا دیا گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ یاسر اور اس کا دوسرا ساتھی حسین شامل ہیں ایس ایچ او ملک افضل کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے علاقہ میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور ان سے مزید لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کی توقع ہے ۔