حافظ آباد:3کلو سے زائد ہیروئن برآمد ، تین ملزمان گرفتار
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جلالپور پولیس نے 3کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شاکر حسین داوڑ کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او ملک غلام عباس کھچی نے پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر سیف اﷲسیٹھی سے ایک کلو 207ہیروئن، صدام حسین سیٹھی سے ایک کلو 105گرام ہیروئن، شیر زمان سے ایک کلو 30 گرام ہیروئن، وسیم کھرل سے 4لٹر شراب برآمد کرکے انھیں گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب جلالپور پولیس نے دوہرے قتل میں گزشتہ 7برس سے اشتہاری چلے آنے والے خطرناک مجرم گلزار احمد عرف گلو کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔