ڈسکہ: معمولی رنجش پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

ڈسکہ: معمولی رنجش پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)معمولی رنجش پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کر دیا تفصیل کے مطابق موضع مندرانوالہ کا رہائشی 30سالہ محنت کش قدیر حسین ولد تنویر حسین جو کہ گاؤں میں سبزی کی دکان کرتا ہے اپنی دکان پر موجودتھا کہ ایک نامعلوم شخص اس کے پاس دکان پر آیا اور باتیں کرنے لگا باتوں کے دوران ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر نامعلوم ملزم نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے قدیر حسین شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مقتول کی نعش کوضروری کاروائی کے لیئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی


loading...