گجرات:سر کاری نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا جعلی تھانیدار گرفتار

گجرات:سر کاری نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا جعلی تھانیدار ...

گجرات (بیورورپورٹ)سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا موٹر وے پولیس کا جعلی تھانیدار اصل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تفصیلا ت کے مطابق سید سفیر شاہ سکنہ رندھیر پر خود کو موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر ظاہر کر کے خالد محمود چیمہ سے موٹر وے پولیس میں بھرتی کے لیے لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے وزیر آباد کے رہائشی خالد محمود چیمہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...