وزیراعظم روزگار سکیم کی گاڑیاں لینے والوں کو ڈرائیونگ کی خصوصی تربیت

وزیراعظم روزگار سکیم کی گاڑیاں لینے والوں کو ڈرائیونگ کی خصوصی تربیت
وزیراعظم روزگار سکیم کی گاڑیاں لینے والوں کو ڈرائیونگ کی خصوصی تربیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو مرحلہ وار ڈرائیونگ کی پریکٹیکل ،تھیوری کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ پہلے بیج میں 251امیدوار تربیت مکمل کرتے ہوئے کامیاب قرارپائے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم روزگار سکیم میں گاڑیوں کیلئے نامزد ہونے والوں کیلئے ڈرائیونگ کے بارے میں14روزہ خصوصی تربیت لازمی قراردی گئی ہے،اس سلسلے میں 251افراد پر مشتمل پہلے بیج کی تربیت ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں مکمل کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت کیلئے ماہر مرد وخواتین اساتذہ تعینات ہیں جو 4گاڑیوں پر روزانہ دو گھنٹے ڈرائیونگ سیکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -