سول لائن، گھریلو ملازم کی بیٹی کو مالک کے بیٹے نے اغوا کر لیا، پولیس پر ساز باز کا الزام

سول لائن، گھریلو ملازم کی بیٹی کو مالک کے بیٹے نے اغوا کر لیا، پولیس پر ساز ...
سول لائن، گھریلو ملازم کی بیٹی کو مالک کے بیٹے نے اغوا کر لیا، پولیس پر ساز باز کا الزام

  


لاہور(کر ائم سیل)سول لائن کے علاقہ میں گھریلو ملازم کی بیٹی کو مبینہ طورپرمالک کے بیٹے نے اغوا کر لیا ،پولیس نے ملزم سے ساز باز کرکے کسی کونامزد نہیں کیا ،والد کا الزام،مدعی کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا گیا ایس ایچ او سول لا ئن۔تفصیلا ت کے مطابق سول لائن کے علاقہ وارث روڈ کے رہائشی غلام شبیر حسین نے روز نامہ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں عرصہ 4سال سے غلام عباس کے گھر میں ملازمت کر رہا ہوں۔ 7مارچ کو میں گھر سے دکان پر سود سلف لینے کے لیے گیا تو واپسی پر میری بیٹی فرح کا ظمی گھر پر نہیں تھی جس پر میں نے گھر میں مو جود لوگوں سے پوچھا تو گھر میں مو جودمالک کے بیٹے حمزہ سے پتہ چلا کہ میری بیٹی نے اس کو چند تحریریں لکھ کر دی تھیں جن پر درج تھا کہ وہ گھر سے بھا گ جا ئے گی ۔مجھے شک ہے کہ میری بیٹی کو مالک کے بیٹے حمزہ نے ہی اغوا کیا ہے ۔مجھے پتہ نہیں کہ میری بیٹی کس حال میں ہے، وہ مر گئی ہے یا زندہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او لا ہورسے اپیل ہے کہ میری بیٹی کو باز یاب کر وایاجائے ۔پولیس نے خود ہی درخواست لکھ کر میرا مقدمہ درج کر دیا ہے جس میں کسی کو بھی نامز د نہیں کیا گیا ۔اب مالکان مجھے قانو نی کار روائی سے روکنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جب اس بارے میں ایس ایچ او سول لائن عابد رشید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ مدعی کی درخواست پر ہی درج کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...