پارکنگ سٹینڈز میں کھڑے لاقارث رکشہ اور موٹر سائیکل دہشتگردی میں استعمال ہونے کا خدشہ

پارکنگ سٹینڈز میں کھڑے لاقارث رکشہ اور موٹر سائیکل دہشتگردی میں استعمال ...
پارکنگ سٹینڈز میں کھڑے لاقارث رکشہ اور موٹر سائیکل دہشتگردی میں استعمال ہونے کا خدشہ

  


لاہور(کرائم سیل) پارکنگ اسٹینڈوں میں کئی کئی ماہ سے کھڑے لاوارث مو ٹر سائیکل اور رکشے دہشت گردی میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔مبینہ طور پر چوری کے ان رکشوں اور مو ٹرسائیکلوں کو نامعلو م افراد ٹوکن لے کر سٹینڈوں پر کھڑا کر گئے ہیں اور واپس نہیں آئے۔لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے اسٹینڈ وں میں بھی اس طرح کے رکشے اور مو ٹر سائیکل کھڑے نظر آتے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق لا ہور شہر کے پارکنگ سٹینڈوں پر کافی رکشے اور مو ٹر سائیکل کئی کئی ماہ سے ان سٹینڈوں پرکھڑے ہیں لیکن ان کو کوئی لینے نہیں آیا ۔خدشہ ظاہرکیاگیاہے کہ واردات کر نے والے افراد موٹرسائیکل اور گا ڑیاں چوری کر کے ان سٹینڈوں پر کھڑی کر دیتے ہیں اور موقع ملنے پر ان کو یہاں سے لے جاتے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ شہر کے دیگر اسٹینڈوں پر جہاں اس طرح کے لاوارث رکشے اور موٹر سائیکل کھڑے ہیں وہاں شیخ زید ہسپتال ،پی آئی سی اور جناح ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈوں پر بھی ایسے رکشے اور مو ٹر سائیکل کھڑے ہیں جن کو کئی کئی ماہ سے کو ئی نہیں لینے آیا اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ دہشت گردی میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں ۔جب کہ ان اسٹینڈوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ کا فی عرصہ سے کھڑے ہیں اور کو ئی انہیں لینے نہیں آیا۔

مزید : علاقائی


loading...