جعلی رسیدی ٹیکٹیں چھاپ کر بیچنے والے جعلسازی گروہ کے دو ملزمان گرفتار، ایک فرار ہو گیا

جعلی رسیدی ٹیکٹیں چھاپ کر بیچنے والے جعلسازی گروہ کے دو ملزمان گرفتار، ایک ...
جعلی رسیدی ٹیکٹیں چھاپ کر بیچنے والے جعلسازی گروہ کے دو ملزمان گرفتار، ایک فرار ہو گیا

  


لاہور(کر ائم سیل)سی آئی اے نواں کوٹ نے جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر فروخت کرنے والے جعلساز گروہ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے تقریبا 12 لاکھ روپے مالیت کی جعلی رسیدی ٹکٹیں برآمد کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو اطلاع ملی کہ فراڈیوں اور جعلسازوں کا ایک گروہ ہر سال کروڑوں روپے کی جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے لاہور ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کے ارد گرد جعلی رسیدی ٹکٹیں فروخت کرنے میں سرگرم ہے۔ جس پر ایس پی سی آئی اے نے ڈی ایس پی سی آئی اے نواں کوٹ انور سعید کنگرہ کو اس گروہ کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔ انور سعید کنگرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جب اس گروہ کے ملزموں کی گرفتاری پر کام شروع کیا تو انہیں پتہ چلا کہ گروہ کے ملزمان جبران وغیرجعلی رسیدی ٹکٹوں کی فروخت کا دھندامنظم انداز میں کر رہے ہیں۔ جس پر پولیس ٹیم نے چھا پہ مار کر دکان نمبر6 سے ملزموں محمد ندیم اور اویس ندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم جبران موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے قریباً 12 لاکھ روپے مالیت کی جعلی رسیدی ٹکٹیں، کمپیوٹر، پرنٹر اور پرنٹنگ میں استعمال ہونے والا میٹریل برآمد کرلیا ہے ۔ ملزمان ایک عرصہ سے جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے جعلساز اور فراڈیوں کے گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...