صوبائی دارالحکومت :چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت :چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل ( صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرائع کے مطابق ستو کتلہ کی حدودواپڈا ٹاؤن کے رہائشی سرور کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین ڈاکو 6لاکھ دس ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔چوہنگ سردار ٹاؤن میں ضرار کے گھر سے دو ڈاکو پانچ لاکھ 75ہزاراور شادباغ عیسیٰ نگر میں محبوب کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے چار لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- ڈاکو ؤ ں نے لیاقت آباد چھوٹی پھاٹکی کے قریب ابرارسے تین لاکھ،غالب مارکیٹ ظہور الہی روڈ پر سرفراز سے 45ہزار،ٹاؤن شپ بی ٹو میں جنید سے 38ہزار،اقبال ٹاؤن کے بلاک میں جاوید سے 28ہزار،سندر میں واقع سٹڈ فارم روڈ پر عظمت سے 4ہزار روپے چھین لئے ۔مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے خادم سے 23ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 35ہزار ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خادم سے 60ہزار،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اختر سے 75ہزار ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے شکیل اور اس کی فیملی سے 30ہزار ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 80ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اظہر سے 85ہزار، ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 45ہزار اور نولکھا برانڈرتھ روڈ پر شفاقت سے 85سو روپے چھین لئے ۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف ،کوٹ لکھپت میں شہباز ،گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -