تھانہ کنجاہ پولیس نے قتل کے 17مقدمات کے اشتہاری2ڈکیت گینگ گرفتار کر لئے، راجہ صداقت علی

تھانہ کنجاہ پولیس نے قتل کے 17مقدمات کے اشتہاری2ڈکیت گینگ گرفتار کر لئے، راجہ ...

گجرات (بیورورپورٹ) ڈی ایس پی صدر راجہ صداقت علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ کنجاہ صدر کے ایس ایچ او میاں توصیف کی سربراہی میں بدنام زمانہ دو ڈکیت گینگ فخر و اور قیصرو گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی نقدی ‘ ناجائز اسلحہ ‘ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا ہے فخر و گینگ کے اراکین میں عدنان ‘ عامر ‘ فخر زمان ‘ قیصرو گینگ کے قیصر عباس ‘ عند لیب اللہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ دو ماہ کے دوران صرف تھانہ کنجاہ پولیس نے 17مختلف قتلوں کے اشتہاری گرفتار کر لیے ہیں جبکہ ایک نوجوان دوشیزہ مہناز عرف گوگی جسے نامعلوم شخص نے چھریوں کے پے در پے وار کر قتل کر کے اسکی نعش مقتولہ کے گھر کے پیچھے پھینک دی تھی کے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا قاتل ممتاز حسین اسکا آشنا بیان کیا جاتا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل چھری برآمد کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے ایک دوسرے اندھے قتل میں محمد سلیم سکنہ جھیورانوالی جسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا کے قاتلوں کی تلاش ایک چیلنج بن گئی تھی پولیس نے جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے مقتول کے بھائی سہیل اکرم کو گرفتارکر لیا جس نے اپنے سگے بھائی کو قتل کیا تھا اسی طرح تھانہ کنجاہ پولیس نے دو ماہ کے دوران 20منشیات کے مقدمے درج کیے اور بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ جس میں دو عدد کلاشنکوف بھی شامل ہیں کو برآمد کیا گیا ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ صداقت علی نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او کنجاہ اور دیگر عملے کو شاباش دی اور کہا کہ جب سے ڈی پی او گجرات نے اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم چلا رکھی ہے صرف دو ماہ کے دوران 17مختلف قتلوں کے اشتہاریوں کی گرفتاری بلاشبہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ ایک اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر نہ صرف ٹریس کر لیا گیا بلکہ ملزمان کے قبضہ سے ایک کمسن طالب علم کو برآمد کر کے تاوان کے لیے دی جانے والی رقم بھی برآمد کی گئی ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ایس ایچ او اور دیگر ملازمین کے لیے نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...