ورلڈکپ2015،بھارت نے آئر لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی، دھون مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015،بھارت نے آئر لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی، دھون مین آف دی میچ
ورلڈکپ2015،بھارت نے آئر لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی، دھون مین آف دی میچ

  


ہملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء کے پول میچ میں بھارت نے آئر لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 260رنز کا ہدف دیاتھا جس کے تعاقب میں بھارت نے مقررہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے 85گیندوں پر 11چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 100رنز کی شاندار بیٹنگ کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

آئرش ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 36.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے ۔بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون اور روہت شرما نے 174رنز کی شاندار پارٹنرشپ کھیل کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس میں شیکھر دون نے100اور شرما نے 64رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 44اور اجنکیا رہانے نے 33رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کو پہلا اس وقت اٹھانا پڑا جب 174کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون 174رنز کی پارٹنرشپ کھیلتے ہوئے روہت شرما 64رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تھامپسن کی بال پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھر دھون 100رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 190کے مجموعی سکور پرتھامپسن کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اوور میں259رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔آئر لینڈ کے این او برائن75اور ولیم نے 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھاناپڑا جب 15اوور میں 89کے مجموعی سکور پرسٹرلنگ 42رنز پر اشون کی بال پر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔آئرلینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 92کے مجموعی سکور پر جیوسی 2رنز پر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ولیم67رنز کی اننگز کھیل کر 145 کے مجموعی سکور پر موہت کی بال پر یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئرش ٹیم کی چوتھی وکٹ 206رنز پر گری جس میں بلبرین 24رنز پر اشون کی بال پر شامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں کھلاڑی جے او برائن محمد شامی کی بال پر دھونی کے ہاتھوں ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 208تھا۔ آئرلینڈ کو چھٹانقصان 222کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جس میں ویلسن6رنز پر جڈیجا کی بال پرآؤٹ ہوئے۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

این او برائن 75رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شامی کی بال پر یادو کے ہاتھوں 226کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔تھامپسن 2رنز پر 227 کے مجموعی سکو ر پر رن آؤٹ ہو گئے۔ڈوکریل بھی6رنز بنا کر شامی کی بال پر چلتے بنے جب ٹیم کا مجموعی سکور 238تھا اور آئر لینڈ کی آخری وکٹ 259کے مجموعی سکور پر کوسک 11رنز پر شامی کی بال پر یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کے بالرؤں میں شامی نے3،اشون 2جبکہ یادو،موہت،جڈیجا اور رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں


loading...