دنیا بھر میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامی ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

دنیا بھر میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامی ہیں : امریکی محکمہ خارجہ
دنیا بھر میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامی ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے دنیا بھرمیں پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں ، مختلف ممالک پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں ۔

میڈیا بریفنگ میں امریکہ محکمہ کی ترجمان جین ساکی کاکہناتھاکہ اگرکوئی ملک ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے قانون پر عمل کرے توامریکہ اس طرح کے پرامان ایٹمی پروگرام حمایت کرتاہے ، ایسے ممالک کی مدد کرناچاہتے ہیں جو ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے ۔ اُن کاکہناتھاکہ آئی اے ای اے اوراین پی ٹی ٹی کے حفاظتی اصولوں پر عمل ضروری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...