موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبرپلیٹ فیس میں اضافہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبرپلیٹ کی فیس 400سے بڑھا کر 750کردی ہے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ایکسائز اینڈٹیکسیشن رحیم یارخان کے ای ٹی او جام نیاز نے میڈیاسے گفتگومیں بتایاکہ محکمے کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھیجی تھی جس میں موقف اپنایاگیاتھاکہ فیسوں میں اضافہ کیاجائے ، 2006ءکے بعد تاحال کوئی اضافہ نہیں ہواجبکہ لاگت بڑھ گئی ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک کمیٹی بنائی جس نے محکمے کے خسارے کو مدنظررکھتے ہوئے ٹیکس میں اضافے کی سفارش کردی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دی اور تمام اضلاع کے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔