کپتانی مشکل کام ہے ، دباﺅ کی وجہ سے کھل کر کھیل نہیں پاتا: مصباح الحق
ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کپتانی کو پانچ مشکل ترین کاموں سے ایک قراردیتے ہوئے کہاکہ تنقید کی وجہ سے کھلاڑیوں کامورال ڈاﺅن ہوتاہے اور اپنی توجہ کھیل پر مرکوز نہیں کرپاتے ۔
غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں مصباح الحق نے کہاکہ وہ تنازعات سے دوررہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ پیداہوجائے تو پھراُسے یونہی چھوڑنے کی بجائے حل تلاش کرناچاہیے ۔ ٹک ٹک کے لقب سے شہرت پانیوالے مصباح الحق کاکہناتھاکہ وہ جب بھی کریز پرآتے ہیں ، ٹیم اس وقت دباﺅ کا شکار ہوتی ہے اور وکٹ بچانا سب سے اہم ہوتاہے جس کی وجہ سے وہ کھل کر کھیل نہیں پاتے ، وہ ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں ورنہ مسئلہ بن جاناتھا۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ ورلڈکپ سے قبل مشکل دورتھا، وہ انجرڈ تھے اور رنز بھی نہیں بناپارہے تھے ۔