یونیورسٹی بس کی ٹکر سے 21سالہ طالبہ جاںبحق ،ساتھی طلبا کا احتجاج

یونیورسٹی بس کی ٹکر سے 21سالہ طالبہ جاںبحق ،ساتھی طلبا کا احتجاج
یونیورسٹی بس کی ٹکر سے 21سالہ طالبہ جاںبحق ،ساتھی طلبا کا احتجاج

  


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)بھاوالدین زکریا یونیورسٹی میں بس کی ٹکر سے 21سالہ طالبہ جاں بحق ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ طالبہ عائشہ منظور آپنا کمپیوٹر سائنس کا آخری پرچہ دینے آرہی تھی کہ راستے میں پیچھے سے آتی بس نے ٹکر مار دی جس کے باعث نوجوان لڑکی موقع پر جاںبحق ہو گئی ہے اور پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔عائشہ منظور بھاوالدین زکریا یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبعلم اور یونیورسٹی پروفیسر کی بیٹی تھی۔یونیورسٹی کے طالبعلم سراپا احتجاج ہیں اور ملزم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرر ہے ہیںاور یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی پولیس کو ڈرائیورکیخلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...