خاکروب کو جلدی کوڑا اٹھانا مہنگا پڑ گیا

خاکروب کو جلدی کوڑا اٹھانا مہنگا پڑ گیا
خاکروب کو جلدی کوڑا اٹھانا مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے امریکی ریاست جارجیا میں خاکروب کواپنی ڈیوٹی سے دو گھنٹے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ کی قید سنا د ی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیون میکگل کو ایک ماہ کی سزا سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے اوقات سے دو گھنٹے قبل ہی کوڑا اٹھایا جس کے باعث شہریوں کے آرام میں خلل پید اہوا ۔کیون میکگل کی ڈیوٹی صبح سات بجے شروع ہوتی ہے جبکہ یہ اپنی ڈیوٹی سے دو گھنٹے قبل 5بجے کوڑا ٹھانے پہنچ گیا ۔کیس کی سماعت کے دوران جج کا کہناتھاکہ اس حرکت پر جرمانے سے کچھ نہیں ہو گا اسے جیل بھیجا جائے گا تو ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔کیوبن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتا تھا کہ معاملہ حل ہو کیونکہ وہ اپنے خاندان سے دور رہ کر یہ کام کرتاہے کیون کے وکیل نے کہاکہ عدالت اس کے موکل کو وارننگ جاری کر کے بھی چھوڑسکتی تھی لیکن جلدی کوڑا ٹھانے کے الزام میں سزا بہت سخت ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -