عبدالرشید غازی قتل کیس، سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عبدالرشید غازی قتل کیس، سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری
عبدالرشید غازی قتل کیس، سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق فوجی صدرپرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے کی ۔ دوران سماعت پرویز مشرف کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ اور طلبی کیخلاف دائردرخواست سمیت ملزم پرویز مشرف کی چاروں درخواستیں مستردکردیں ۔

عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پرویزمشرف کو حکم دیاکہ دواپریل کو پیشی یقینی بنائے جائے اور سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...