شام میں داعش کیخلاف لڑائی میں جرمن لڑکی جاں بحق

شام میں داعش کیخلاف لڑائی میں جرمن لڑکی جاں بحق
شام میں داعش کیخلاف لڑائی میں جرمن لڑکی جاں بحق

  


دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) کردملیشیاءکی طرف سے داعش کے خلاف لڑتے ہوئے 19سالہ جرمن خاتون ہوفمین جاں بحق ہوگئی ہے اور وہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ہلاک ہونے والی تیسری غیر ملکی شخصیت ہیں۔

آبائی طورپرجنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایوانا ہوفمین شام کے شمال مغربی علاقے تل تمر کے قریب ماری گئیں۔اُنہوں نے ایوانا نے چھ ماہ قبل کرد جنگجوو¿ں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف لڑنا شروع کیا تھا جبکہ وہ ترکی کی مارکسسٹ، لیننسٹ کمیونسٹ پارٹی کی رکن تھیں ۔

بی بی سی کے مطابق حقوقِ انسانی کے لیے ایک شامی تنظیم نے بتایا کہ تل تمر کے قریب لڑائی میں 40 کے قریب کرد جنگجو اور دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند مارے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...