رئیلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرانے سے تباہ،10افراد جاں بحق

رئیلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرانے سے تباہ،10افراد جاں ...
رئیلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرانے سے تباہ،10افراد جاں بحق

  


بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک)رائیلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے باعث 10افراد جاںبحق ہو گئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لایروجا میں دو ہیلی آپس میں ٹکرا کو تباہ ہوئے گئے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ہیلی کاپٹر وں کے حادثے کا شکار ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں تاہم جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔حادثے میں تباہ ہونے والا ایک ہیلی کاپٹر لاریوجا صوبے کی جبکہ دوسراہیلی کاپٹر سانتیاگو حکومت کی ملکیت ہے ۔حادثے میں ہلاک ہونے افراد میں رئیلٹی شو کے افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کاکہناہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لیے لے جایا جا رہاتھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا رہو گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...