سعودی عرب میں پاک فوج کیلئے اعزاز،بادشاہت کواندرونی خطرہ لاحق ہے: ڈاکٹرشاہدمسعود

سعودی عرب میں پاک فوج کیلئے اعزاز،بادشاہت کواندرونی خطرہ لاحق ہے: ...
سعودی عرب میں پاک فوج کیلئے اعزاز،بادشاہت کواندرونی خطرہ لاحق ہے: ڈاکٹرشاہدمسعود

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر نظررکھنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے ایک ڈویژن فوج مانگ لی ہے جبکہ عرب ریاست کو داعش سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں اور وہ بہت ڈرے ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹرشاہد مسعودنے کہاکہ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد اور تدفین سے پہلے پہلے وہ ساری تعیناتیاں ختم کردی گئیں جن کی منظوری شاہ عبداللہ نے دی تھی اور اُن تقرریوں میں شاہ عبداللہ کا بیٹا بھی شامل تھا۔ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سدیری7اقتدار میں آگئے تاہم حکمران قبیلہ اقتدارمیں آنے کے باوجود پریشان ہے ۔

سعودی حکمرانوں کو داعش کے علاوہ ایران ، ایران اور امریکہ کے درمیان معاملات سے بھی خطرہ ہے ، ا ن سب سے بڑھ کر حکمران خاندان کو اندرونی خطرہ لاحق ہے ، اُنہوں نے پاکستان سے ایک ڈویژن مانگاہے اور وہ پاک فوج پر اعتماد کرتے ہیں جو باعث عزت ہے ۔ ڈاکٹرشاہدمسعودکاکہناتھاکہ سعودی حکمرانوں نے اپنی حفاظت کیلئے جولوگ رکھے ہیں ، اُن پر نظر رکھنے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگی گئی ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ پاک فوج پر نظرکون رکھے گالیکن سعودی حکمران بہت ڈرے ہوئے ہیں ۔

اُنہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے موجودہ حکمرانوں میں یہ پیار محبت ایسے نہیں ہوا، بہت ہی قریبی برادر اسلامی ملک نے بھی اپناکرداراداکیاہے ، وہاں مسائل موجود ہیں ، پاک فوج وہاں ٹریننگ وغیرہ کیلئے پہلے ہی موجود ہوتی ہے لیکن موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق ایک ڈویژن کا مطالبہ شاید پہلی مرتبہ آیاہے ، فوج بھیجی جاسکتی ہے ، پاکستان مسلح افواج بحرین بھی بھیج چکاہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...