فواد خان اپنی نئی فلم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے

فواد خان اپنی نئی فلم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے
فواد خان اپنی نئی فلم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں دن دگنی رات چوگنی ترقی پانے والے پاکستانی اداکار فواد خان اپنی نئی فلم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندراسنگ دھونی کی زندگی پر بنائے جانے والی فل میں فواد خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے کہ جس میں فواد خان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار نبھائیں گے جبکہ تیلیگو اسٹار ،جان ابراہم ،رام چڑن تریجا،جان ابراہم ،آفتاب شودسانی او ر عالیہ بھٹ دیگر اداکارں میں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اس وقت اس وقت بھارتی میڈیا میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرماکے درمیان تعلقات کے چرچے بھی عام ہیںجبکہ ویرات کوہلی اپنے اور انوشکا شرماکے بارے میں میڈیا پر بات بھی نہیں کرتے بلکہ دور ہی رہتے ہیں ۔

مزید : تفریح


loading...