تحریک انصاف کی چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب روکنے کی درخواست مسترد

تحریک انصاف کی چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب روکنے کی درخواست مسترد
تحریک انصاف کی چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب روکنے کی درخواست مسترد

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب رکوانے کی استدعا مستر د کر دی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کیلئے عدالت میں درخواست جمع کروائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ فاٹا کے الیکشن ابھی تک نہیں ہوئے اور نشستیں خالی ہیں اس لیے الیکشن ہونے تک انتخاب روکا جائے ۔عدالت کے فاضل جج نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگ خدانخواستہ کوئی سینیٹر فوت ہو جائے تو انتخابات ملتوی کر دیے جائیں ۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جار ی کر دیا کہ وہ عدالت میں اپنی قانونی رائے پیش کریں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...