حکومت کا باقاعدہ طورپر چیئرمین سینٹ کیلئے رضاربانی کی حمایت کا اعلان

حکومت کا باقاعدہ طورپر چیئرمین سینٹ کیلئے رضاربانی کی حمایت کا اعلان
حکومت کا باقاعدہ طورپر چیئرمین سینٹ کیلئے رضاربانی کی حمایت کا اعلان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وز یراعظم نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لیے رضاربانی کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار کر دیااور ساتھ ہی ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی کسی امیدوار کا نام سامنے نہ لانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نوا زشریف نے ظہرانے میں شریک پارلیمانی رہنماﺅں سے خطاب میں سینٹ چیئرمین کے لیے رضا ربانی کے نام پر بغیر کسی اختلاف رائے کے اتفاق کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ رضا ربانی چیئرمین سینٹ کیلئے ایک اچھے امید وارہیں اور ان کی جمہوریت کی بالادستی کیلئے کوششوں کو بھی سراہتے ہیں ۔وزیراعظم نوا زشریف نے اس موقع پرکہاکہ سابق صدر آصف زرداری نے کل سب کو کھانے کی دعوت دی جس میں انہوں نے سینٹ چیئرمین کے لیے امیدوار کے نام پر اتفاق رائے کر لیا لیکن انہو ں نے ہمیں دعوت نہیں دی اگر وہ دعوت دیتے تو ہم بھی وہا ں ہوتے اور مشاور ت میں ان کا ساتھ دیتے۔

وزیراعظم نوا زشریف نے کہاکہ ماضی میں کی گئی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرانی بلکہ مشاور ت اور افہام تفہیم سے قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپوزیشن کے فیصلے کو خوشی سے تسلیم کرتے ہیں اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے بھی کوئی نام سامنے نہیں لائیں گے ۔ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پیسے کا کھیل کھیل کر ایوان بالا میں آئے ہیں لیکن اب پیسے کے کھیل کو الیکشن میں سے ختم کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے پاس سینٹ میں اکثریت ہے تو یہ اس کا حق ہے کہ وہ جماعت اپنا امید وار سامنے لائے اگر اکثریت نہیں ہے تو فیصلہ مشاورت سے کیے جانے چاہیں۔

مزید : قومی /Headlines


loading...