بھارت سے آئرلینڈ کو شکست ، گرین شرٹس کیلئے آسانی
ہملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں بھارت نے آئرلینڈ کوشکست دے کر پاکستان کیلئے آسانی کردی ہے اور اب 15مارچ کو آئرلینڈ سے ہونیوالا پاکستان کا میچ پری کوارٹرفائنل کی صورت اختیار کرگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ اپنا آخری پول میچ 13مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔
آئرلینڈ نے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں اپنی شاندار کاررکردگی سے کرکٹ پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے اورچھ میں سےچار میچ جیتے ہیں ۔
ہندوستان نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کردیاہے جس کے بعد 15مارچ کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ پری کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیاہے لیکن اگر آئرلینڈ نے ہندوستان کو اپ سیٹ شکست دی ہوتی تو پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔