اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک کروڑ روپیہ خرچہ

اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک ...
اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک کروڑ روپیہ خرچہ

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)ویسے پاکستانی ٹیم تو سیلفیز لینے میں یوں ہی بدنام ہے کیونکہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی سیلفیز پر کروڑوں روپے لگانے میں بھی دریغ نہیں کرتے۔ایسا ہی کچھ امریکی اداکارہ کیم کارڈیشن کررہی ہیں جو سیلفیز لینے کے لئے بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان سیلفیز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے ان تصاویر کی ٹچنگ کی جاتی ہے اور جو شخص یہ کام سرانجام دیتا ہے اسے یہ اداکارہ ایک لاکھ ڈالر(ایک کروڑ روپے)دیتی ہیں تاکہ انتہائی اچھی تصاویر لوگوں کو دیکھائی جائیں۔

بے چارہ عاشق ایک سال تک روزانہ شادی کی پیشکش کرتا رہااور محبوبہ بے خبر رہی

انہوں نے اس پروفیشنل سے پہلے ایک دوست سے یہ کام کروانے کی کوشش کی لیکن کام خراب ہونے پر انہوں نے ماہر آدمی خدمات حاصل کیں۔کیم کارڈیشن سیلفیز لینے کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور بہترین تصاویر کے لئے لوگوں کو ٹپس بھی دیتی رہتی ہیں۔انہوں نے پہلے اس بات سے بھی انکار کیا تھا کہ وہ اپنی تصاویر کو ٹریٹ کرکے لگا رہی ہیں لیکن اب جب بھانڈا پھوٹ چکا ہے تو انہوں نے بھی یہ اقرار کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...